جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

25 سالہ کم عمرترین وزیر:جمال رئیسانی نے نگراں وزیر کھیل کا حلف اٹھالیا

02 ستمبر, 2023 14:25

رئیسانی خاندان کے چشم و چراغ، بہترین فٹبالراور سیاستدان جمال خان رئیسانی نے پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کے کم عمر وزیر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

25سالہ جمال رئیسانی نے بلوچستان کی نگراں حکومت میں وزیر کھیل و ثقافت کی وزرات کا حلف اٹھایا ۔

بلوچستان کے کم عمر وزیر جمال رئیسانی نے اپنے والد میر سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد سیاست کاآغاز کیا تھا، میر سراج رئیسانی 2018 میں ایک خودکش دھماکہ میں شہید ہوئے تھے۔

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے وزیر بننے کے بعد پیغام میں اپنے شہید والدکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی کامیابیوں کو انکے نام کیا ہے۔

نگراں وزیر کھیل وزارت کو اہم ذمہ دار ی سجھتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب صوبے میں حقیقی تبدیلی کا وقت آچکا ہے ،وزارت خوش قسمتی نہیں بلکہ ذمے داری ہے۔

واضح رہے پاکستان کی تاریخ میں کم عمر وزراء کا اعزاز ہمیشہ پیپلزپارٹی کے پاس رہا ہے، نوجوان سیاست جمال رئیسانی کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے۔

اس سے قبل ذو الفقارعلی بھٹو نے 35سال کی عمر میں وزیر خارجہ اور بلاول بھٹو نے33سال کی عمر میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھایا تھا۔

یاد رہےفٹبالر جمال رئیسانی فیفاورلڈ کپ کی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔

یہ پڑھیں : آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بننے پر کیسے مبارک باد دی ؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top