جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مزار شاہ چراغ پر حملہ کرنے والے 2 افراد کو پھانسی دیدی گئی

09 جولائی, 2023 15:56

ایران: ہفتے کے روز مزار شاہ چراغ پر حملہ کرنے والے 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

دونوں افراد کو پھانسی صبح طلوع آفتاب سے پہلے جنوبی شہر شیراز میں دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزار پر حملہ گزشتہ سال اکتوبر میں کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 13 لوگ جاں بحق ہوئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں افراد نے مقدمے کی سماعت میں بتایا تھا کہ وہ پڑوسی ملک افغانستان میں داعش سے رابطے میں تھے اور وہیں سے شاہ چراغ مزار پر حملے میں مدد حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایٹمی معاہدے کیلئے بھیک نہیں مانگیں گے: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مزار حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ حملہ آوار مزار میں داخل ہو رہے ہیں اور انہوں نے ایک بیگ میں اپنا اسلحہ چھپا رکھا ہے اور فائرنگ اس وقت ہوئی جب زائرین نے راہداریوں میں بھاگنے اور چھپنے کی کوشش کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top