جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 لاپتہ ہوگئے

09 اکتوبر, 2022 14:35

انامبرا: نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد لاپتہ ہو گئے۔

نائیجیرین نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) کے زونل کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ کشتی 85 مسافروں لیکر جا رہی تھی جب اس کے سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے یہ واقعہ پیش آیا۔

انامبرا ریاست کے گورنر چوکووما چارلس سولوڈو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حادثے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جکہ 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مقامی ساختہ کشتی تھی جس میں 100 افراد کی گنجائش تھی تاہم کشتی کا انجن خراب ہوجانے کے باعث، سیلابی ریلی کی نذر ہوگئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top