جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

متنازعہ بیان:رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل

03 اکتوبر, 2018 17:07

لاہور: مسلم لیگ ن نے متنازعہ بیان پر رانا مشہود کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ رانا مشہود کی پارٹی رکنیت شہباز شریف کی ہدایت پر معطل کی گئی ہے۔ رانا مشہود سے با زپرس کے لیے تین رکنی خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ راجہ ظفر الحق، سردار ایاز صادق اور رانا تنویر پر مشتمل کمیٹی تحقیقات کرے گی، کمیٹی دو ہفتے میں تحقیقات کر کے اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ پیش کرے گی، تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں رانا مشہود سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top