جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جہانگیر ترین پارٹی زمہ داریوں سے سبکدوش

01 اکتوبر, 2018 19:49

اسلام آباد: جہانگیر ترین سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد پارٹی ذمہ داریوں سے سبکدوش۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ جہانگیر ترین کے نااہل ہونے سے خالی ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق ارشد داد کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔

ارشد داد پی ٹی آئی کے بانی اراکین میں شمار کیے جاتے ہیں اور الیکشن 2018 کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر انہوں نے ریویو کمیٹی کے سربراہ کے طور بھی کام کیا تھا۔

وہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی نااہلی برقرار رکھتے ہوئے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی، جس کے بعد وہ پارلیمانی سیاست سے باہر ہوگئے اور کوئی بھی عوامی یا پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top