جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گورنر خیبرپختونخواہ کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

17 اگست, 2018 20:50

پشاور: گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

اقبال ظفر جھگڑا نے بطور گورنر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کردی اور آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور خوش حالی کے لیے میں نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بلا امتیاز رویہ رکھا اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی، اب چونکہ تحریک انصاف اقتدار میں آچکی تو گورنر نامزد کرنا بھی اُن کا حق ہے۔ اقبال ظفر جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ممنون حسین کو ارسال کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top