جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹھٹھہ : تیز رفتار مزدا موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا، دو مزدور جاں بحق

03 اگست, 2019 11:06

ٹھٹھہ : دھابیجی کے قریب تیز رفتار مزدا اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر سے دوافراد جاں بحق ہوگئے۔

ٹھٹھہ دھابیجی کے قریب تیزرفتار مزدا اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا۔ حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لاشوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت رورل ہیلتھ سینٹر گھارو پہنچایا، جاں بحق افراد کی شناخت تاج محمد کلمتی اورحاجی غیاث بہاری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

دونوں افراد کا تعلق غریب آباد مارکیٹ دھابیجی سے ہے۔ جاں بحق مزدور ٹیکسٹائل مل میں کام کرتے تھے، ڈیوٹی سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top