جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیب کے الزامات مسترد، الزام ثابت ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، بکنے والے سینیٹرز پر شرم آتی ہے : خورشید شاہ

03 اگست, 2019 14:53

سکھر : خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مجھ پر نیب کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، ایک انچ بھی سرکاری زمین ثابت ہوجائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ نے سٹی اسکول بس ٹرمینل کے قریب زیر تعمیر رنگ روڈ اور شکارپور روڈ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایماندارانہ سیاست کی ہے، مجھ پر نیب کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے، میری بیویوں اور اہلخانہ پر ایک انچ بھی سرکاری زمین ثابت ہوجائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ نیب کی جانب سے مجھے کوئی لیٹر جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن میرے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہیں۔  

خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرکاری زمین کو قبضہ خوروں سے بچایا ہے اور سرکاری پلاٹز کو محفوظ کرنے کے لیئے اپنی جیب سے خرچ کرکے باؤنڈری والز بنوائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ سے پہلے بھی اپیل کی ہے اب بھی کررہا ہوں کہ بلاجواز ریفرنس قائم کرنے سے اداروں کو روکا جائے۔ یہ بلکل درست نہیں ہے کہ ریفرنس دائر کرو، پکڑو اور جیل میں ڈال دو۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جن وزارتوں میں رہا، ان میں کوئی اسکینڈل نہیں ہوا، میرے جانے کے بعد ان وزارتوں میں اسکینڈل ہوئے مگر ان پر یہ ہاتھ نہیں ڈالیں گے.

انہوں نے کہا کہ بہت دکھ ہوا کہ اپر ہاؤس کے سینٹرز بک گئے۔ یہ سینٹیرز چلے جاتے ووٹ نہ دیتے مگر ان کے بک جانے سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے. سینیٹ کے الیکشن دیکھ کر مجھے شرم آتی ہے کہ کس طرح لوگ بکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top