جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

محمد حفیظ 2 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس

01 اکتوبر, 2018 21:01

ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی نے محمد حفیظ کی سوئی ہوئی قسمت جگا دی

کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

حفیظ نے چند روز قبل ہی قائدِ اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

ٹیم انتظامیہ اور سیلکشن کمیٹی نے قائدِ اعظم ٹرافی میں محمد حفیظ کی شاندار پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ پہلی دستیاب فلائٹ سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران پاکستان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے محمد حفیظ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top