جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیصل آباد 2 طالب علم کو پولیس نے ڈاکو قرار دے کر مار ڈالا

09 اگست, 2018 20:19

 فیصل آباد:  پولیس کی فائرنگ سے کونسٹیبل کا بیٹا دوست سمیت جاں بحق ہوگیا، پولیس ٹیم نے میٹرک کے طالب علموں کو ڈاکو قرار دے دیا، ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے اکبر آباد چوک بلاک کردیا۔

مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہمارے تحفظ کے لیے ہے یا مارنے کے لیے، جبکہ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے تھانے پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

مقتول ارسلام کے کزن نے بتایا دونوں دوست شوارما کھانے گئے تھے پولیس نے ڈاکو قرار دے کر مار ڈالا، پولیس ناکے پر پیسے کے لیے روک رہے تھے ارسلان اور عثمان نہ رکے تو گولیاں برسا دی گئیں۔

مقتول طالب علموں نے حال ہی میں میٹرک امتیازی نمبروں سے پاس کیا تھا اور دونوں دوستوں کو آج کالج میں داخلہ لینا تھا۔

دوسری جانب پولیس کی مدعیت میں مقتولین کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مشکوک ملزمان نے روکنے پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top