جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شوکت یوسفزئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

06 ستمبر, 2018 20:40

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

شوکت یوسفزئی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بھجوا دیا ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، غیر جانبدار اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا۔

خیال رہے کہ شوکت یوسفزئی پی کے 23 شانگلہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

عام انتخابات میں پی کے 23 پر خواتین کے ووٹ 5 فیصد سے کم پڑنے پر الیکشن کمیشن نے حلقے کے نتائج کالعدم قرار دیے دیے تھے۔

پی کے 23 شانگلہ میں ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top