جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ ہائی کورٹ میں نیبل گبول کی زمین پر قبضے کی سماعت

05 اگست, 2019 10:31

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں نبیل گبول کی زمین پر قبضے کیس کی سماعت کی۔

سندھ ہائیکورٹ کراچی میں پپلزپارٹی رہنماء نبیل گبول کی کورنگی میں ڈھائی سو ایکڑ زمین پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملیر کورٹ سے کیس کا چالان اور مکمل ریکاڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے ریکاڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ میرے دادا خان بھارد اللہ بخش گبول نے کورنگی میں ڈھائی سو ایکڑ زمین کی تھی، جس پر قبضہ کیا گیا ہے۔ کورنگی کی زمین پر بلڈر محمد بخش، عارف، محمد بھٹہ اور طاہر نے قبضہ کیا ہے۔ ملزمان مجھ سے قبصہ خالی کرانے کہ 50 لاکھ مانگ رہے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شرافی گوٹھ میں قبضے کی ایف آر درج کروائی تھی، جس میں ملزم قادر بخش طاہر محمد بھٹہ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس ایف آئی آر میں پولیس نے قادر بخش کو رہا کردیا تھا۔ اس زمین کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top