جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تمام غریبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت میں شیخ رشید کی آواز غریبوں کی آواز ہوگی

13 اگست, 2018 21:26

اسلام آباد: شیخ رشید کی فضل الرحمان کو 14 اگست کے جشن میں شرکت کی دعوت , شیخ رشید احمد نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھاتے ہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جشن آزاد ی میں شرکت کی دعوت دے دی۔

15 ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بطور رکن حلف اٹھانے کے بعد شیخ رشید احمد اسمبلی سے باہر آئے اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو 14 اگست کے جشن میں شرکت کی دعوت دی اور ساتھ ہی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ شیخ رشید نے کہا میں مولانا فضل الرحمان کو 14 اگست کی مبارکباد دیتا ہوں،یہ اسلام کا چورن اور اسلام آباد کا نام لے کر سازش کر رہے تھے لیکن اللہ نے آج مضبوط پاکستان دیا اور اداروں کو پہلے سے زیادہ عزت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13 اگست (آج ) کو لال حویلی میں آزادی کا جشن ہوگا، تمام غریبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی حکومت میں شیخ رشید کی آواز غریبوں کی آواز ہوگی حرام کو اپنے اوپر حرام قرار دیں گے، جمہوریت کو آگے لے کر چلیں گے اور اپوزیشن کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کچھ روز پہلے 14 اگست کو یوم آزادی کا جشن نہ منانے کا اعلان کیا تھا اور شیخ رشید کی جانب سے انہیں جشن آزادی میں شرکت کی دعوت اسی تناظر میں دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top