جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلاول استعفیٰ مانگا تو ان کے ہاتھ میں دوں گا : شیخ رشید

02 اگست, 2019 18:17

کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو استعفیٰ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاڑکانہ کی صورتحال بہت خراب ہے، وہاں بہت گند ہے، مراد علی شاہ کو درخواست کرتا ہوں، ان کو لاڑکانہ میں گرین بلیٹ بنا کر دیتا ہوں، لاڑکانہ میں ریلوے ٹریک سے اسکول بھی ہٹادیے ہیں۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ 10 اگست سے سندھ ایکسپریس ملتان جائےگی، آئل کی قیمت بڑھ گئی ہے، 10 اگست سے فریٹ ٹرینوں کے ریٹ میں اضافہ کررہے ہیں، مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ریلوے خسارے میں چار سے پانچ ارب روپے کی کمی کی ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں ریلوے میں کم حادثات ہوئے، ایم ایل ون بنے گی تو ریلوے حادثات سے محفوظ ہوجائی گی، اسی سال ایم ایل ون پر کام شروع ہوجائے گا، کوشش کررہا ہوں کہیں سے پیسے ملیں، ریلوے سے جو پیسا کما رہے ہیں، وہی لگا رہےہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم آنکھ دکھا کر باپ کو بچانا چاہتی ہیں اور شہبازشریف جی حضوری کرکے بیٹے کو بچانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں فضل الرحمان کو استعفیٰ نہیں دوں گا، بلاول مجھ سے استعفیٰ مانگے میں ان کے ہاتھ میں استعفیٰ دوں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top