جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ

04 اگست, 2018 21:37

کراچی :سابقہ اسمبلی کے فیصلے پر عملدر آمد کا فیصلہ ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کا فیصلہ

دستاویزات کے مطابق تنخواہوں اور الاؤنسز میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا ارکان کو ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی تنخواہ ملے گی50 ہزار روپے تنخواہ جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار روپے کے الاؤنسز ملیں گے

ہر منتخب ایم پی اے کو 45 ہزار روپے ہاؤس رینٹ الاؤنس، 10 ہزار روپے موبائل اور اخراجاتی الاؤنس، 15 ہزار روپے آفس مین ٹیننس، گیس اور بجلی کے بل کی مد میں ملیں گے۔
ارکان سندھ اسمبلی کو سفری الاؤنس کی مد میں 2 لاکھ روپے بھی سالانہ ملیں گے جبکہ ہر سال ڈیڑھ لاکھ روپے کیش الاؤنس کی مد میں ملیں گے۔
ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ سابقہ حکومت نے کیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر عملدر آمد روک دیا گیا تھا
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ اسمبلی ممبران کی مراعات کا بل گزشتہ اسمبلی نے منظور کیا تھا جبکہ اس کی منظوری گورنر سندھ نے دی تھی۔
ترجمان کے مطابق مجوزہ بل کی منظوری سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top