جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اداکارہ ذائرہ وسیم کا فلم کی تشہیری مہم میں حصہ نا لینے کا فیصلہ

03 جولائی, 2019 14:33

ممبئی: مذہب کی خاطر بال ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والی اداکارہ ذائرہ وسیم کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آگیا۔

دو روز قبل ذائرہ وسیم نے اپنا حیران کن فیصلہ سنایا تھا کہ وہ بالی ووڈ میں اب فلمیں نہیں کریں گی کیونکہ اس سے ان کا ایمان خطرے میں پڑ رہا ہے اور وہ بہت خاموشی سے اس سے دور ہورہی ہیں۔

جبکہ ان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’دی اسکائی ازپنک‘‘ اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورفرحان اختر کے ساتھ نظر آئیں گی۔

زائرہ کے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد ’’دی اسکائی از پنک‘‘ ان کی بالی ووڈ میں آخری فلم ہوگی تاہم انہوں نے اپنی آخری فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے انکارکردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں فلم کی تشہیری سرگرمیوں سے باہررکھیں جو اگست کے آخر میں شروع ہورہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top