جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یاہو میسنجر بند کر دیا گیا ہے

18 جولائی, 2018 18:32

نوے کی دہائی میں مقبول ہونے والی میسنجر سروس "یاہو” کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ یاہو کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ یاہو کی چیٹ سروس کو جولائی میں مستقل طور پر بند کر دیے گی

جبکہ اس حوالے سے کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔
یاد رہے کہ یاہو سروس کو 1998 میں متعارف کروایا تھا جس کا مقصد رابطوں میں تیزی لانا تھا ۔

بیس برس قبل انٹرنیٹ پر یاہو اور ایم ایس این کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔

صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے "یاہو” نے متعدد بار چیٹ روم میں تبدیلیاں کی تاہم فیس بک اور دیگر سماجی رابطے کی ویب سائٹس آنے کے بعد لوگوں کی دلچسپی کم ہوتی گئی اور وہ میسنجر سے مزید دور ہوئے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، ٹویٹر آنے کے بعد سے یاہو اور ایم ایس این کو شدید مشکلات درپیش تھیں جو کو مدنظر رکھتے ہوئے MSN نے 2014 میں ہی اپنی چیٹ سروس بند کر کے اسکائپ سے معاہدہ طے کرلیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top