جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دنیا کی مہنگی ترین گاڑی تیار، قیمت اور رفتار اتنی کہ ہوش اڑ جائیں

23 اگست, 2023 12:47

مشہور زمانہ برطانوی کمپنی رولز رائس نے ہوش اڑا دینے والی مہنگی ترین گاڑی کا ڈیزائن تیار کرلیا ہے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق برطانوی کمپنی رولز رائس نے دنیا کی مہنگی ترین گاڑی بنانےکا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ اس کار کے بارے میں تفصیلات کمپنی نے مونٹیری کار ویک کے دوران ایک نجی تقریب میں جاری کیں۔

گاڑی کا نام

کمپنی نے گاڑی کا نام ’’لا روز نائیر ڈراپٹیل‘‘ (Rolls-Royce La Rose Noire Droptail)رکھا ہے اور اس کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔

گاڑی کا ڈیزائن

گاڑی کا ڈیزائن گلاب کی پتیوں جیسا ہے، اور رنگ گہرا ہے جسے ’بلیک بکارا‘ نامی گلاب کے رنگ سے متاثر ہو کر لیا گیا ہے۔ یہ ڈیزائن بنانے میں کمپنی کو 5 سال کا عرصہ لگا۔ یہ کار 5.3 میٹر لمبی، 2 میٹر چوڑی اور 1.5 میٹر اونچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں iPhone 15 pro کب لانچ ہورہا ہے؟ قیمت اور خصوصیات کیا ہوں گی؟

گاڑی کا رنگ

کار کے رنگ پر کمپنی کی جانب سے بہت محنت کی گئی ہے، خصوصی رنگ تیار کرنے کے لیے کمپنی نے ماہرین کی ٹیم کو ٹاسک دیا جس نے مطلوبہ پینٹ کے حصول کے لیے رنگوں کو 150 بار مکس کیا۔ اب اس رنگ کو ’ٹرو لو‘ (True Love) یعنی سچی محبت کا نام دیا گیا ہے۔

گاڑی کی رفتار

یہ کار مبینہ طور پر پانچ سیکنڈ سے کم وقت میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 155 میل فی گھنٹہ ہے۔

گاڑی کی قیمت

اس گاڑی کی قیمت پاکستان روپے میں 8 ارب 88 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ رولز رائس اس ڈیزائن کی صرف 4 گاڑیاں بنائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top