جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا بھر میں ہائپرٹینشن سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے

17 مئی, 2019 09:53

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہائپرٹینشن سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ہائپرٹینشن وقت حاضر کی بڑی بیماریوں میں سے ایک ہے۔

اچھی صحت کے لیے انسان کے دماغ اور دل کا فعال ہونا اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ دونوں میں سے کسی ایک میں تھوڑی سی غیر فعالیت پورے جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کی صورت میں انسان کبھی موثر طریقے سے کام نہیں کرسکتا۔   2005میں پہلی دفعہ ہائپرٹینشن سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا اور اب یہ دن ہر سال 17 مئی کو منایا جاتا ہے

ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ لوگوں کو وقت پر بلڈپریشر کنٹرول کرنا چاہئے اور ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے. اس دن کے  منانے کا مقصد لوگوں میں ہائپر ٹینشن کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے، تا کہ وہ ہائی بلڈ پریشر اور ذہنی تناؤ جیسی کیفیات قابو میں رکھ سکیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top