جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آج برین ٹیومر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

08 جون, 2019 14:06

کراچی: برین ٹیومر ایک ایسی خطرناک بیماری ہے جس کے شکار مریضوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس مرض سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے آج برین ٹیومر کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

برین ٹیومر یعنی دماغ کی رسولی سے بچاؤ کا عالمی دن ہر سال اٹھ جون کو منایا جاتاہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں برین ٹیومر سے بچاؤ سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد برین ٹیومر کا شکار ہیں۔ برین ٹیومر کا شکار خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں دماغی رسولی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور دو ہزار پینتیس تک اس مرض کا شکار افراد کی تعداد ڈھائی کروڑ سے تجاوز کر جائے گی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا مستقل استعمال اور ان سے نکلنے والی شعاعیں دماغ پر تباہ کن اثرات مرتب کرتی ہیں۔ برین ٹیومر کی ابتدائی علامات میں مستقل اور شدید سر درد، نظر کی دھندلاہٹ، چکر آنا، غنودگی محسوس ہونا شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top