جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ورلڈ بینک کی پاکستان میں دو منصوبوں کیلئے 535 ملین ڈالر کی منظوری

21 جون, 2024 12:40

عالمی بینک نے پاکستان میں دو منصوبوں کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق عالمی بینک پاکستان کو 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، پہلے پراجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے، رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی۔

ورلڈ بینک نے کہا کہ رقم کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی، رقم کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔

اس کے علاوہ دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کئے جائیں گے جس کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری لانا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top