جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آٹزم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

01 اپریل, 2019 16:14

خود اپنے آپ میں مگن رہنا۔ کسی سے مدد نہ لینا ۔۔تنہا رہنا ۔۔خاموش ہوجانا۔۔۔صرف عادات نہیں ۔۔۔والدین ہوجائیں ہوشیار اگر آپکے میں یہ علامات پائی جاتی ہیں تو اسے سنجیدگی سے حل کریں ۔ وہ ذہنی بیماری آٹزم کا شکار ہیں ۔آٹزم سے متعلق آگاہی کیلئے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی دن منایا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذہنی بیماری آٹزم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ اس بیماری کا شکار بچے آنکھ ملا کر بات کرنے سے کتراتے ہیں اور اپنے خیالات میں مگن رہتے ہیں ڈاکٹرز کے مطابق یہ بیماری پیدائشی ہے جس میں بچے خود میں مگن رہتے ہیں ۔

یہ بچے دوسرے بچوں کی نسبت اپنا کام خود بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں یہ دوسروں سے مدد مانگنا پسند نہیں کرتے۔۔ایسے بچوں کو گھر میں مناسب ماحول نہ ملنے کی وجہ سے ان کی بیماری میں اضافہ ہوتا ہے ۔

عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ایسے بچے تنہائی پسند ہوتے ہیں اسلئے سب ان سے ملنا جلنا چھوڑ دیتے ہیں ۔اس بیماری کا شکار بچوں نہ دوست ہوتے ہیں اور نہ ہی عزیز و اقارب میں یہ مقبول ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق اب تک اس بیماری کا علاج دریافت نہیں کیا جاسکا لیکن اسکے باوجود بھی یہ بچے بھی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔یہ بچے ذہین ہوتے ہیں۔ اور مناسب دیکھ بھال اور پیار محبت سے اس مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top