جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آن لائن توہین مذہب کے الزام میں خاتون کو سزائے موت

20 ستمبر, 2024 11:07

اسلام آباد میں ایک خاتون کو آن لائن توہین مذہب کرنے کے الزام میں الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے قانون (پیکا) کے تحت سزائے موت سنادی گئی۔

جج محمد افضل مجوکا نے خاتون کو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 295 اور پیکا کی دفعہ 11 کے تحت مجرم قرار دیا۔ عدالت نے سزائے موت کے علاوہ مجرمہ پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یہ مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے شیراز احمد نامی ایک نجی شہری کی شکایت پر درج کرایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون پر ستمبر 2020 میں سوشل میڈیا پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کا الزام تھا۔ ایف آئی اے نے ان کے خلاف 29 جولائی 2021 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات: توہین مذہب کے مبینہ الزام میں شہری کو زندہ جلانے میں ملوث 23 افراد گرفتار

چار بچوں کی ماں خاتون نے اس سے قبل ٹرائل کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ دونوں سے ضمانت کی درخواست کی تھی لیکن دونوں عدالتوں نے اس کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top