مقبول خبریں
ٹی 20 میں قومی ٹیم کے نئے اوپنرز کون ہیں؟، چیف سلیکٹر کا انکشاف
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے ٹی 20 میں اوپنرز کے حوالے سے اہم انکشافات کردیے۔
گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے ٹی 20 سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
اس دوران چیف سلیکٹر سے صحافی نے سوال کیا کہ مختصر فارمیٹ میں کیا بابر اور رضوان ہی اوپن کریں گے؟ جس پر وہاب ریاض نے کہا کہ قومی ٹیم کو تجربات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ورلڈکپ سے قبل کمبینیشن بناسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں صاحبزادہ فرحان بطور اوپنر کھیلتے رہے ہیں، اگر وہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ اوپن کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں بدقسمتی سے مسلسل کارکردگی دکھانے والے کو نئے آنے والے پر ترجیع دی جاتی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دیں تاکہ انہیں شکوہ نہ ہو۔