جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کن فونز پر چند ماہ بعد واٹس ایپ چلنا بند ہوجائے گا؟

01 جون, 2022 13:33

واٹس ایپ چند ماہ کے بعد مخصوص آئی فونز پر چلنا بند ہوجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 24 اکتوبر 2022 سے آئی او ایس 10 اور آئی او ایس 11 کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی۔

اس سپورٹ ختم ہونے سے آئی فون 5 اور آئی فون 5 سی پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

دیگر پرانے آئی فونز استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ میسجنگ ایپ کو استعمال کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کیلئے 2GB کی فائلز بھیجنے کا نیا فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس 10 اور 11 پر کام کرنے والی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ 24 اکتوبر 2022 کے بعد ختم کردی جائے گی۔

صارفین آئی فون سیٹنگز میں جائیں اور وہاں جنرل اور پھر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ پر کلک کرکے آئی او ایس کے نئے ورژن کو اگر ممکن ہو تو انسٹال کرلیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top