جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ کیا آپکے پاس نئی اپڈیٹ آئی؟

09 جولائی, 2021 14:13

پیغام رسانی کی عالمی شہرت یافتہ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے آئے دن نئے فیچرز متعارف کرواتی رہتی ہے، تاہم اب کمپنی جلد ہی ایک تبدیلی کرے گی جس پر کام شروع کیا جا چکا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ‘یو آر ایل لِنک پری ویو’ بڑا اور واضح دکھانے پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا واٹس ایپ اب بغیر انٹرنیٹ کے بھی چلے گا؟

مطلب کسی بھی ویب سائٹ سے اگر آپ واٹس ایپ پر لِنک پیسٹ کریں گے تو اس کی تصویر بڑی ہوگی تاکہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ بھیجنے والے نے کس حوالے سے لِنک بھیجا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب صارفین بیک وقت چار ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے

ویب بیٹا انفو کے مطابق اگر کسی ویب سائٹ کے لِنک کی ریزولوشن اچھی نہیں ہوئی تو اس لنک کے ساتھ آپ کو اس کا تھمب نیل نظر آئے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top