جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس اپ بھی اب واٹس اپ پر آگیا

28 جنوری, 2021 14:46

سال کے آغاز میں میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ فروری 2021 سے وہ اپنی پرائیویسی پالیسی کو تبدیل کر رہے ہیں جس کے تحت صارفین کے ڈیٹا پر کمپنی کا اختیار بڑھ جائے گااور وہ اسے استعمال کریں گے۔

کمپنی کے بیان کے مطابق وہ واٹس ایپ صارفین کی چیٹس کو اسٹور اور منیج کرنے کے لیے فیس بک کی سروسز استعمال کرے گی۔

واٹس ایپ کی مذکورہ وضاحت کے بعد اس پر تنقید کی گئی اور اس پر الزام لگایا گیا کہ وہ صارفین کی ذاتی معلومات کو فیس بک کے ساتھ شیئر کرے گا۔

تاہم شدید احتجا ج کے بعد واٹس ایپ انتظامیہ نے وضاحت کی تھی کہ وہ صارفین کے ڈیٹا کو نہ تو فروخت کریں گے اور نہ ہی اس ڈیٹا تک ان کی رسائی ہے۔

لیکن یہ وضاحت بھی کارگر ثابت نہ ہوئی اور واٹس ایپ پر تنقید جاری رہی اور اب میسیجنگ ایپ انتظامیہ نے مذکورہ تنقید کو کم کرنے کے لیے اپنے اسٹیٹس کا سلسلہ شروع کردیا اور آج یعنی 28 جنوری کی صبح دنیا بھر میں لوگوں کو واٹس ایپ کے آفیشل اسٹیٹس اپنے اکاؤنٹ پر نظر آئے۔

اس اسٹیٹس کے سامنے آتے ہی دنیا بھر کے واٹس اپ صارفین نے طرح طرح کے تبصر ے کئے اور یہ تبصرے ٹوئٹر کی زینت بن گئے۔ مزے مزے کے تبصرے ملاحظہ فرمائیں۔

 

پاکستانی عوام کی مانگنے کی عادت اس جگہ بھی قائم ہے

 

 

آج کی صبح کا آغازکچھ اس طرح

 

 

 

واٹس اپ بھی اب واٹس اپ پر آگیا

 

 

اینٹی واٹس اپ ٹیبلیٹ بھی دستیاب ہے

 

 

میرے پاس مارک زکر برگ کا نمبر موجود ہے تو

 

 

واٹس اپ والوں : اچھا مذاق کرلیتے ہو

 

 

اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ واٹس اپ کے پاس سب کے نمبرز موجود ہیں

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top