جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نئی پالیسی سے متعلق واٹس ایپ کا اہم بیان

18 مئی, 2021 14:01

عالمی سطح پر مقبول ویڈیو کالنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے نئی پالیسی سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں تصدیق کی گئی ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے ذاتی پیغامات نہیں دیکھ سکتا اور نہ ہی کمپنی نئی پالیسی قبول نہ کرنے پر صارف کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرے گی کیوں کہ صارف جب چاہے نئی پالیسی قبول کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن سے متعلق نیا فیچز متعارف کرانے کا اعلان

کمپنی کی جانب سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کلینڈر چیک کریں، کافی ڈالیے، آئیے یہ کرتے ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم آپ کے ذاتی پیغامات نہیں دیکھ سکتے، نہ ہی ہم آپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کریں گے، جی ہاں آپ جب چاہیں ہماری پالیسی قبول کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے اپنے ایک بیان میں وضاحت دیتے ہوئے بتایا تھا کہ پرائیویسی پالیسی نہ ماننے والے صارفین کا اکاؤنٹ فوری طور پر ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top