جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کیلئے ایک اور شاندار متعارف کرادیا

17 اپریل, 2023 14:18

مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی اور استعمال میں بہتری لانے کے لیے ایک اور شاندار فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس نئے فیچر کا نام Description for forwarded messages ہے جس کے تحت اب کوئی بھی پیغام آگے بھیجتے (فارورڈ) ہوئے اس کے ساتھ تفصیلات اور پس منظر بھی شامل کیا جاسکے گا، اس سے پیغام پڑھنے والا اسے بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اپ ڈیٹڈ بیٹا ورژن 2.23.8.22 کے تحت اب صارفین ویڈیوز، فائل اور تصاویر وغیرہ کو آگے بڑھانے سے قبل ان میں کیپشن بھی لکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اب واٹس ایپ پر آپ اپنا ڈیلیٹڈ میسج پڑھ سکیں گے، مگر کیسے؟

اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ میسج بھیجنے والے ایک سے زائد صارفین کو مسلسل ایک ہی بات بیان کرنے سے بچ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top