جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نتاشا اور ہاردک کے درمیان طلاق کی وجہ کیا تھی؟ پردہ اٹھ گیا

24 اگست, 2024 17:31

بھارتی کرکٹ ٹیم آل راؤنڈ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوک کے درمیان طلاق کی وجہ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اس سابق جوڑے کے درمیان طلاق کی وجہ نتاشا نہیں بلکہ ہاردک ہیں کیونہ وہ غصے والے خود پسند انسان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے رویے کی وجہ سے نتاشا پریشان تھیں جبکہ انہیں تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکیں اور پھر سمجھوتہ کرتے ہوئے ہاردک کی اسی شخصیت کے ساتھ رہنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: ہاردک سے علیحدگی کے بعد نتاشا کو کروڑوں روپے ملنے کا امکان

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نتاشا نے یہ بات تسلیم کرلی تھی کہ وہ اور ہاردک مختلف شخصیت کے مالک ہیں اور دونوں کا ایک ساتھ گزارا کرنا بہت مشکل ہے۔

مزید پڑھیں: نتاشا کو گئے ایک ہفتہ نہ گزرا! ہاردک، اننیا پانڈے کی قربتیں بڑھنے لگیں

یہی وجہ ہے کہ نتاشا اسٹینکوک نے طلاق کا فیصلہ کیا، جو ان سمیت مداحوں کیلئے تکلیف دہ تھا۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے رواں سال جولائی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اہلیہ و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top