جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت کیا رہی؟

20 جون, 2024 16:47

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا بغیر رد و بدل کے 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے پر برقرار ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہے جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 2750 روپے پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں تین ڈالر اضافے کے بعد سونے کا نرخ 2335 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کے بعد پہلا کاروباری روز، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 78 ہزار سے متجاوز

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کو ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top