جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پروٹین والی غذائیں کونسی ہیں ؟

20 ستمبر, 2023 14:32

پروٹین سے بھرپور غذاؤں کے استعمال سے انسانی جسم و صحت پر بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں پٹھوں کی افزائش، وزن میں کمی اور تادیر بھوک محسوس نہ ہونا شامل ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق انسانی جسم کے لیے پروٹین کا استعمال بے حد ضروری ہے مگر صحت مند رہنے کے لیے بہت زیادہ پروٹین سے پرہیز اور متوازن غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔

ماہرین کی جانب سے عام طور پر انسانی جسم کے فی کلو گرام وزن کے لیے 0.8 سے1گرام پروٹین تجویز کی جاتی ہے جبکہ ویٹ لفٹر یا اسٹرینتھ ایتھلیٹس کے لیے فی کلو گرام وزن کے حساب سے 1.4سے 2 گرام پروٹین حاصل کرنا درست مانا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق جانوروں اور پودوں دونوں سے پروٹین حاصل کیا جا سکتاہے، اس رپورٹ میں پروٹین حاصل کرنے کے متعدد ذرائع درج ذیل ہیں:

دودھ:
دودھ اور اس سے تیار کی گئی مصنوعات پروٹین سے مالا مال ہوتی ہیں، ساتھ ہی انہیں کیلشیم کا خزانہ بھی کہا جاتاہے، دودھ کے ہر گلاس ( 8ملی لیٹر یا250گرام ) میں 10سے 18 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔

مرغی کا گوشت:
مرغی کا گوشت بھی پروٹین کا اہم ذریعہ ہے، اگر اس کی کھال (اسکن) اتارے بغیر استعمال کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے، کھال سمیت مرغی کے53گرام گوشت میں 16گرام پروٹین اور 284کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

سبزیاں:
سبزیوں کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہے،پھول گوبھی، بند گوبھی، پالک، بروکولی اور ہرے پتے کے قبیلے کی سبزیوں میں بھرپور پروٹین پایا جاتا ہے۔

ناریل:
ناریل بھی پروٹین کا اہم ذریعہ ہے، تازہ ناریل کے ہر 200 گرام میں 16 گرام پروٹین ہوتے ہیں جبکہ اس میں ’’تھریونین‘‘ کہلانے والا ایک امائنو ایسڈ بھی بکثرت پایا جاتا ہے جو جگر کی حفاظت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

چنے :
چنے فائبر اور پروٹین حاصل کرنے کا ایک اعلیٰ ترین ذریعہ ہیں، غذائیت سے بھرپور چنے سبزی خور افراد کے لیے پروٹین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہیں جو دل اور ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں، یہ کینسر سے بھی بچاتے ہیں۔

ٹونا مچھلی:
ٹونا، مچھلی کی ایک مشہور قسم ہے جس میں چربی اور کیلوریز دونوں کی مقدار کم پائی جاتی ہے۔ دوسری مچھلیوں کی طرح ٹونا میں بھی بےشمار مختلف غذائی اجزاء بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں جس میں پروٹین سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ ٹونا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے، کین والی ٹونا مچھلی کے ایک کپ (154گرام) میں39گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔

لال گوشت:
گائے/بکرے کے گوشت میں پروٹین، زنک، فاسفورس، آئرن اور وٹامن بی موجود ہوتا ہے جبکہ مرغی اور مچھلی کی نسبت چکنائی زیادہ ہوتی ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق گائے/بکرے کے گوشت میں پروٹین اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے، ماہرین کی جانب سے گائے/بکرے کے گوشت یعنی ریڈ میٹ کو عام روٹین میں ضرورت کے مطابق کھانا تجویز کیا جاتا ہے۔

 یہ پڑھیں : پیشاب میں پروٹین کی زیادہ مقدار خطرے کا اشارہ!

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top