جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کچھ گھنٹے کھڑے رہنے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے

09 جولائی, 2019 17:26

نیو یارک: زیادہ دیربیٹھنے سے وزن بڑھنے کے رجحان کے بارے میں توسب ہی جانتے ہیں لیکن اب نئی تحقیق کے مطابق کچھ گھنٹے کھڑے رہتے ہوئے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

زیادہ دیر لیٹنے اوربیٹھنے سے ہونے والی سُستی کے سبب بیماریوں سے سب ہی واقف ہیں لیکن امریکا میں ایک ہزارلوگوں پرکی جانے والی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کھڑے رہنے سے بھی انسانی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

عام طور پر ایک انسان دن میں 13 گھنٹے بیٹھا رہتا ہے جب کہ 8 گھنٹے سوتا ہے اوران 21 گھنٹوں میں وہ کسی بھی قسم کی کوئی ورزش نہیں کرتا۔ تحقیق کے مطابق کھڑے رہنے سے ایک منٹ میں 0.15 کیلوریزکو جلایا جاسکتا ہے اور اس حساب سے اگر کسی شخص کا وزن 65 کلوہے تو وہ روزانہ 6 گھنٹے کھڑے رہ کر 54 کیلوریز جلاسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top