مقبول خبریں
دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے : وزیر اعظم
اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ میں کوئٹہ میں کل کے قابلِ مذمت اور بزدلانہ دہشت گرد حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا کوئٹہ بم دھماکے کا نوٹس، رپورٹ طلب
انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے دہشت گردی کو پچھاڑنے کیلئے غیر معمولی قربانیاں پیش کی ہیں، چنانچہ اس عفریت کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مکمل چوکس اور تمام داخلی و خارجی خطرات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔