جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہمیں کوئی فنڈز نہیں ملے: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی

11 اپریل, 2023 17:04

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ہمیں کوئی فنڈز نہیں ملے، حکومت نے انتخابات کے لیے رقم نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی سپریم کورٹ کو آگاہ کیا، کہا کہ سیکیورٹی کی بھی کمی کا سامنا ہے، سیکیورٹی کی کمی کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی خیبر پختوںخوا میں فوری الیکشن کی تاریخ کیلئے درخواست دائر

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اب تک کی صورتحال پر اپنی رپورٹ میں سپریم کورٹ کو آگاہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top