جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اخروٹ انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند قرار

15 اکتوبر, 2023 12:28

ماہرین صحت نے اخروٹ کو انسانی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند قرار دے دیا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ میں موجود پروٹینز، وٹامنز، منرلز ناصرف جسم میں کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں بلکہ بلڈ پریشر اور امراض قلب سے بچاؤ میں موثر ثابت ہوتے ہیں۔

دن میں پانچ اخروٹ کھانے سے جسم کو غذائیت اور وٹامنز ملنا شروع ہوجائیں گے اور ان وٹامنز کے ذریعے آپ خود کو تروتازہ محسوس کریں گے۔

طبی ماہرین کے مطابق اخروٹ کے استعمال سے دماغی صحت بہتر رہتی ہے، دل کے امراض سے بچاتا ہے اور ذیابیطس کا خطرہ ٹال دیتا ہے، بال، جلد اور ناخن کے لیے بے حد مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبح صبح تین انجیر کھانے ہیں اور یہ فائدے اٹھانے ہیں

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور اخروٹ بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں کاپر کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس منرل کی کمی آپ کے بالوں کو قبل از وقت سفید کرسکتی ہے۔

اخروٹ کے ذریعے ذہنی دباؤ سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے چونکہ اس میں اینٹی اوکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو کہ آپ کے جسم میں موجود مختلف بیماریوں کے خلاف لڑتے ہیں جیسے دل کے امراض وغیرہ۔ علاوہ ازیں اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسیڈ کے ذریعے ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top