جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وہاب ریاض کا انڈر 16 کے کھلاڑیوں کو دس ہزار ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان

18 دسمبر, 2023 14:11

لاہور: وہاب ریاض نے انڈر 16 کے کھلاڑیوں کو دس ہزار ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا کہ اگلے ماہ 6 کھیلوں کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے، جس کی انعامی رقم 1 کروڑ 65 لاکھ ہوگی، پنجاب اسپورٹس بورڈ کے انڈومنٹ فنڈز سے کھلاڑیوں کو وظیفہ ملے گا۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ڈائمنڈ کٹیگری میں 70 ہزار، گولڈ میں 50 اور سلور کو 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، اگلے دو سال کا کلنڈر ائیر بنالیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈر 16 پر خاص فوکس کیا گیا ہے، نیشنل گیمز میں 18 ٹیمیں پنجاب اسپورٹس بورڈ کی نمائندگی کریں گی، مختلف کٹیگری میں کنٹریکٹ لینے والے کھلاڑی اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر کہیں اور نہیں کھیل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وہاب ریاض قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر مقرر

انہوں نے کہا کہ عمر کی قید کی نہیں ہر سال کھلاڑی کی پرفارمنس کا تجزیہ کیا جائے گا، موجودہ دور میں چند اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں کھیل کے میدان دستیاب نہیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ 5 ہزار سے زائد کلبز کی رجسٹریشن کی درخواستیں وصول ہوئی ہیں، اگلے مہینے میں رستم پنجاب دنگل اور پنجاب کا تیز ترین ایتھلیٹکس مقابلہ کرایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top