جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ویڈیو: حارث رؤف بغیر ہیلمٹ اور پیڈز پہننے بیٹنگ کیلئے پہنچ گئے

24 دسمبر, 2023 12:04

سڈنی: بگ بیش لیگ کے دوران میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بغیر ہیلمٹ اور پیڈز پہننے گراؤنڈ میں بیٹنگ کیلئے پہنچ گئے۔

بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن میں سڈنی تھنڈرز کے خلاف میلبرن اسٹارز نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنا لیے تھے۔

تاہم ایک اوور میں میلبرن اسٹارز کی یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے باعث گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث رؤف کو بالکل بھی تیار ہونے کا موقع نہ ملا اور وہ ٹائم آؤٹ سے بچنے کیلئے بغیر پیڈ پہنے، گلووز اور ہیلمٹ ہاتھ میں لیے وکٹ پر پہنچ گئے۔

حارث جب بیٹنگ کیلئے آئے تو خوش قسمتی سے نان اسٹرائیکر اینڈ پر پہنچے اور یہ اننگز کی آخری گیند تھی جس کی وجہ سے انہیں گیند کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ میں اینجلو میتھیوز ’’ٹائم آؤٹ‘‘ پر وکٹ گنوانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پہلی بار بنگلادیش نے سری لنکن بیٹر انجیلو میتھوز کیخلاف ٹائم آؤٹ کی اپیل کی تھی جس انہیں امپائرز نے آؤٹ قرار دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top