جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

واٹس ایپ صحت کے لئے مفید ثابت

02 جولائی, 2019 14:33

کراچی(ویب ڈیسک): تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا پر وقت گزارنا انسان کی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے لیکن گفتگو کے لئے سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ پر گفتگو کو ایک تحقیق میں صحت کےلیے مفید قرار دیا گیا گیا۔

تحقیق کے مطابق واٹس ایپ پر وقت گزارنا صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ صحت کی بہتری کی یہ ترکیب ایج ہل یونیورسٹی کے محققین نے پیش کی ہے جن کا  یہ دعویٰ ہے کہ واٹس ایپ کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ پر روزانہ لوگ جتنا وقت گزارتے ہیں، وہ اتنا ہی خود کو کم تنہا سمجھتے ہیں جب کہ خوداعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ اپنے دوستوں اور گھروالوں سے قربت کا احساس بڑھنا ہے۔

تحقیق کے مطابق واٹس ایپ کے استعمال سے سماجی تعلق میں مضبوطی وہ احساس ہے جو ذہنی شخصیت پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top