جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گرمی سے بچنے کے لئے گنے کے رس کا استعمال کریں

03 جولائی, 2019 13:08

کراچی(ویب ڈیسک): بڑھتے دنوں کے ساتھ برھتی گرمی نے لوگوں کا گھر سے نکلنا دشوار کردیا  ہے جس کی وجہ سے لوگ گھر میں رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اسی لئے طبی ماہرین نے اس گرمی کا توڑ گنے کا رس بتایا ہے۔

اس رس کی خاصیت ہے کہ یہ فرحت اور تازگی بخشنے کے حوالے سے دیگر مشروبات پر سبقت لیے نظر آتا ہے، گرمیوں میں یہ جسم کو ٹھنڈا کرتا ہے تو سردیوں میں بھی بغیر برف کے اسے پینا کافی فائدہ مند ہوتا ہے۔ لیکن یہ رس صرف گرمی سے نجات نہہیں دیتا بلکہ اس کے کئی فوائد اور بھی ہیں جس کی وجہ سے اس کو گرمی کے طوڑ کے علاوہ بھی پیا جاسکتا۔

جگر کے امراض دور کرے

یہ تو بیشتر افراد کا ماننا ہے کہ گنے کا رس جگر کو مضبوط کرتا ہے اور یرقان کا علاج ثابت ہوتا ہے۔یرقان جگر کے افعال پر مضر اثرات بڑھانے کا باعث بنتا ہے جبکہ گنے کا رس جسم میں ان پروٹین کی کمی پوری کرتا ہے جو اس مرض کے نتیجے میں ہوتی ہے جس سے جلد بحالی صحت میں مدد ملتی ہے۔

جسمانی توانائی بڑھائے

گنے کا رس کاربوہائیڈریٹس، پروٹینز، آئرن، پوٹاشیم اور دیگر غذائی اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے جو کہ اسے اچھا انرجی ڈرنک بنانے کے لیے کافی ہے، خصوصاً گرمیوں میں، ایک گلاس ٹھنڈا رس جسمانی توانائی کو فوری بحال کرتا ہے۔ یہ ایسا پلازما اور جسمانی سیال بناتا ہے جو گرمی سے جسم میں آنے والی خشکی اور تھکاوٹ کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

دانتوں کے لیے بھی فائدہ مند

گنے کا رش ایسے منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو دانتوں کی فرسودگی اور سانس کی بو کی روک تھام کرتے ہیں۔

نظام ہاضمہ بہتر کرے

گنے کا رس جلاب جیسے اثرات بھی رکھتا ہے اور اعتدال میں اس کا استعمال آنتوں کی حرکت کو بہتر کرتا ہے جبکہ قبض سے نجات دلاتا ہے۔ اسی طرح یہ رس معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن کے علاج کے لیے بھی مؤثر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top