جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روزہ افطار میں صحت بخش مشروبات کا زیادہ استعمال کریں

14 مئی, 2019 14:29

کراچی: 12گھنٹے یا اس سے زیادہ کے روزوں کی وجہ سے اکثر لوگوں کے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے لوگ افطار کے وقت پانی یا مشروبات کا استعمال زیادہ شروع کردیتےہیں۔ لیکن یہ مشروبات صحت بخش نہیں بلکہ یہ صرف  اپنے میٹھے ذائقے کی وجہ سے پیاس بجھانے کا سبب بنتے ہیں ۔

افطار کے وقت لوگوں کو چاہئے کہ ایسے مشروبات کا استعمال کریں جس سے صحت کے ساتھ ذائقہ بھی ملے۔ ایک ایسا شربت جس میں سیب، چقندر، لیموں اور میوے (nuts) کا رس شامل ہیں جو اسے غذائیت سے بھرپور بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ روزہ داروں کو چاہئے کہ دیگر مشروبات کا بھی کثرت سے استعمال کریں، زیل میں کچھ مشروبات کو بنانے کا طریقہ بھی حاضر ہے۔

خشک میواہ جات کا ملک شیک:

بادام: 1/4 کپ

پستہ: 1/4 کپ

کاجو: 1/4 کپ

کشمش: 1/4 کپ

بغیر بیج کی کھجوریں: 8

انجیر: 3 (سوکھی ہوئی)

دودھ: 1/2 کپ

پہلے سارے میواہ جات کو اچھے سے پیس کر آدھے کپ دودھ میں ملا لیں۔ پھر اس میں حسب ذائقہ چینی ملالیں اور پھر 2 کپ دودھ کے ساتھ ملا لیں۔ اس کو اس وقت تک بلینڈ کرں جب تک گاڑھا نہ ہو جائے۔ اس کے بعد اس مکسچر کو اچھے سے ملا کر گلاس میں ڈال لیں اور اس پر میواہ جات کو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس  ملک شیک پر ڈال دیں۔

ریڈی اینٹ لیمونیڈ کی ترقیب:

کٹا ہوا سیب: 1 عدد

چقندر کٹا ہوا: 1/2 کپ

لیموں کا رس: 2 چمچ

پانی: 1 گلاس

کالا نمک: 1 چمچ

شہد: حسب ذائقہ

برف: حسب ضرورت

ان تمام اجزاء کوبلینڈر میں ڈال کر اچھے سے بلینڈ کر لیں۔ آخر میں پانی ڈال کر مزید بلینڈ کرلیں تا کہ تمام اجزاء اچھے سے مکس ہو جائیں اور پھر گلاس میں کٹی ہوئی برف کے ساتھ اس جوس کو ڈال کر پیش کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top