جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزراء اور معاونین نے آرمی ترمیم ایکٹ کی منظوری کو سیاسی بردباری قرار دیدیا

07 جنوری, 2020 20:58

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے آرمی ترمیم ایکٹ کی منظوری کو وزراء اور معاونین نے نیک شگون قرار دیا۔ فواد چودھری، شیخ رشید اور فردوس عاشق اعوان نے منظوری کو سیاسی بردباری قرار دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد ایوان سے آرمی ایکٹ میں کی منظوری کو حکومتی ارکان نے سیاسی بالیدگی کا مظہر قرار دیا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں کہ آرمی ترمیمی بل کے بعد نیب آرڈیننس پر اپوزیشن سے مشاورت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی درستی نہیں قطعیت اہمیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت دراصل پاکستان کی حمایت ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اہم قانون سازی میں سیاسی جماعتوں نے بردباری کا مظاہرہ کیا۔

وزراء اور معاونین نے ایوان بالا سے بھی بل کی متفقہ منظوری کی امید ظاہر کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top