جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے : کورکمانڈر پشاور کی دورہ سوات میں گفتگو

17 ستمبر, 2022 11:47

پشاور : کورکمانڈر پشاور کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سوات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قبائلی رہنماؤں، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مردان کے عمائدین سے ملاقات کی۔ کورکمانڈر نے فورسز کی بھرپور اورغیر متزلزل حمایت پر عمائدین کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور کور کمانڈر سے متعلق سینئر سیاستدانوں کے بیانات انتہائی نامناسب ہیں: آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کا کہنا تھا کہ سوات میں کامیابیاں فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑنے سے ملیں۔ آپریشنز کے بعد سول انتظامیہ کو امور کی پر امن منتقلی یقینی بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔ مقامی آبادی کی بے پناہ قربانیوں سے حاصل امن متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

قبائلی عمائدین نے پاک فوج پر مکمل اعتماد اور سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل حمایت کا عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top