جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ترقی کیا ہوتی ہے ؟ یہ سوکالڈ نمائندے عوام کو بے وقوف بناتے ہیں !!

01 اکتوبر, 2021 13:23

ہمارے علاقے میں 8 سال بعد سڑک بنی ہے ۔علاقے کے مکین بہت خوش ہیں کیونکہ جو روڈ بنی ہے وہ اس سے پہلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور جگہ جگہ گٹر اور گندے پانی کے چشمے اُبلتےتھے۔

 

حال ہی میں بننے والی روڈ کی کوالٹی اتنی بیکار ہے کہ 2 سے 3بارشوں میں یہ بہہ جائے گی۔ لیکن عوام خوش ہے اور اتنی خوش ہے کہ علاقے کےایم این اے کے لئے نعرے بازی کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ مسجد میں ان کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی جارہی ہے۔

 

یہ پڑھیں : مشہور بیانیہ اور پاکستانیوں کی خوش فہمیاں 

 

سڑک کی تعمیر اچھا کام ہے مان لیتے ہیں لیکن کیا یہ کام ان کی ذمہ داری نہیں تھا ؟یہ کام ان کی ذمہ داری تھی نہ کہ ہم پر احسان تھا جس کو لے کر ہم دیوانہ واران کے لئے محبت کا کلمہ پڑھ رہے ہیں۔

 

اسی طرح اگر کوئی نمائندہ علاقے میں کچرا کنڈی بنواتا ہے ، گٹر کے ڈھکن لگواتا ہے، 15، 20 درخت لگواتا ہے، اسٹریٹ لائٹس لگواتا ہے ، تو یہ سب کام اس کی ذمہ داری ہے نہ کہ اس کا اس علاقے کی عوام پراحسان۔

 

what-is-development-these-public-representatives-fool-the-people-urdu-blog

 

وہ اگر ایم این اے یا ایم پی اے بنا ہےتو اسی علاقے کے عوام کے ووٹوں سے بنا ہے ۔ اسی طرح ان پروجیکٹس پرلگنے والا پیسہ وہ اپنی جیب سے نہیں لگاتا بلکہ وہ ہمارے ہی ٹیکس کا پیسہ ہوتا ہے۔

 

یہ کام ان ایم این ایز، ایم پی ایز اور چنُے جانوں والے عوامی نمائندوں کے ذمہ داری ہوتی ہے نہ کہ اُن کا احسان ، بلکہ احسان تو ہمارا ہوتا ہے کہ ہم ان کو چُن کر طاقت اور وسائل فراہم کرتے ہیں ۔

 

یہ پڑھیں : کھیل سے سفارت کاری کیجئے 

 

ہماری عوام بہت بھولی ہے ،اِن کی اتنے بھیانک طریقے سے برین واشنگ ہوئی کہ دماغ نے سوچنا سمجھنا ہی چھوڑ دیا ہے ۔ ان حکمرانوں نے شعور پر ایسے تالے ڈالیں ہیں کہ شعور کُھل کر باہر آنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔حکمرانوں نے اس طرح عوام کو بے وقوف بنایا ہے کہ عوام سوچنے سمجھنے سے قاصر ہوگئی ہے۔

 

وہ کام جو ان کی ذمہ داری ہے اس پر بھی یہ کریڈٹ لیتے ہیں اور عام عوام کی معصومیت کا فائدہ اُٹھا کر اپنے ذمہ داری ایسے جتاتے ہیںکہ انھوں نے یہ کام کرکے ہم پر بڑا احسان کیا ہے ۔ ہماری معصومیت کہے یا حکمرانوں کی چالاکی ہم اُن کی بڑی بڑی باتوں پر دل سے ایمان لے آتے ہیں۔

 

what-is-development-these-public-representatives-fool-the-people-urdu-blog

 

ہم سب کے ذہن میں ترقی کا الگ الگ خیال ہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ روڈ بنادی گئی ہے تو ہماری ترقی ہوگئی، گٹر کا ڈھکن لگادیا توہماری ترقی ہوگئی، لائٹ لگوادی توہماری ترقی ہوگئی ۔ لیکن ترقی تو یہ ہرگز نہیں ہے ۔

 

ترقی تواس وقت ہوگی جب شرح خواندگی 100 فیصد ہوگی، ترقی تو وہ کہلائی جائے گی جب جدید یونیوورسٹیزہرضلع میں کھل جائے گی، ترقی تو وہ ہوگی جب ہمیں پانی کا مسئلہ درپیش نہیں ہوگا، ترقی تو جب ہوگی جب جدید اسپتال ہر علاقے میں کھل جائے گا،ترقی تو وہ ہوگی کہ جب معصوم لڑکیاں آزادی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گی.

 

 

ترقی تو وہ ہے کہ ڈکیتیوں کا خوف نہ رہے گا، ترقی تو اسے کہے گے جب پاکستانی مختلف شعبوں میں نوبل انعام حاصل کریں، ترقی تو جب ہوگی جب انصاف فوری طور پر فراہم کیا جائے ، ترقی تو جب ہوگی جب کوئی بھی پڑھا لکھا شخص روزگار سے محروم نہ رہے گا، ترقی تو جب ہوگی کہ جب لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، ترقی تو وہ ہوگی جب گھر گھر گیس پہنچیں گی۔

 

اس بارے میں جانئے : عمران خان  کی خوش قسمت حکومت 

 

یہ عوامی نمائندے ہونے کے دعویدار عام عوام کو چھوٹی چھوٹی چیزوں میں الجھا کر جتاتے ہیں کہ دیکھو تم ترقی کررہے ہو، تمھارے مسائل حل ہورہے ہیں ۔مگر ایسا نہیں ہے ہم ابھی بھی ترقی سے کوسوں دور ہیں، بہت دور ہیں۔بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم دن با دن تنزلی کی جانب گامزن ہے اور کوئی امید بر نہیں آتی کہ ہم آئندہ مستقبل قریب میں ترقی کرسکیں۔

 

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

 

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top