جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایم کیو ایم بائیکاٹ سے چند سیٹیں کیا ملیں، حافظ نعیم نے تو دل پر لے لیا : ناصر شاہ

17 اپریل, 2023 15:00

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے مردم شماری پر عملی کام نہیں کیا، ایم کیو ایم بائیکاٹ سے ہی جماعت اسلامی کو چند سیٹیں ملیں۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے حافظ نعیم کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مردم شماری پر صرف سندھ حکومت نے ہی اسٹینڈ لیا۔ جماعت اسلامی سمیت دیگر پارٹیوں نے صرف زبانی خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مینول فراڈ سے بڑا فراڈ ڈیجیٹل مردم شماری سے کیا جارہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ہو یا پانی کی تقسیم، گیس میں حصہ ہو یا مردم شماری پیپلز پارٹی نے سندھ کے عوام کے حقوق کی حفاظت کی ہے۔ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کو چند سیٹیں کیا ملیں، حافظ نعیم نے تو دل پر لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے شہر میں امن امان قائم کیا، کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کی اور صفائی ستھرائی کا بہترین نظام بنایا۔ شہریوں کے مسائل کا حل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی نے سچائی سے خدمت کر رہی ہے۔ شہر کراچی کی عوام اب پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top