جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ڈلیوری کے آپریشن کے بعد ماں کو کیا کرنا ہے ؟

26 مارچ, 2022 15:30

آپریشن کے ذریعےبچے کی ڈلیوری ایک عام سی بات ہوتی جارہی ہے۔ پہلے چند مخصوص وجوہات کی بناء پر آپریشن کے ذریعے ڈلیوری کروائی جاتی تھی لیکن آج کل اگر تجربہ کار کاساتھ نہ ہوتودیگر وجوہات خود بخود بھی بنالی جاتی ہیں۔بحرحال اگر ڈلیوری کاعمل آپریشن کے ذریعے ہوتو آپ ان باتوں کاضرور خیال رکھیں۔

 

قہوہ کا استعمال کیجئے :

ڈلیوری سے آپریشن کے بعد وزن بڑھنے اورپیٹ کے لٹک جانے کے خدشات بہت بڑھ جاتے ہیں۔ آپریشن کے بعد جبڈاکٹر آپ کوقہوہ پینے کی اجازت دے تو آپ یہ قہوہ ضرور پیئیں۔اس سے بڑھاہوا وزن بھی کم ہوگا اورباڈی سے ٹاکسن بھی ریموو ہونگے۔

 

بیلٹ کی جگہ ململ کی بیلٹ کااستعمال کیجئے :

آپریشن کی صورت میں بیلٹ کااستعمال نہیں کیاجاسکتا لیکن ململ کے کپڑے کابیلٹ گھرمیں بنا کر باندھاجاسکتاہے۔جس کی مدد سے لٹکاہوا پیٹ لفٹ اپ کیاجاسکتاہے۔اگر ڈاکٹر ڈلیوری سے پہلے ہی آپ کوآپریشن ہونے سے آگاہ کردے تو آپ پہلے ہی سے گھر میں ململ کابیلٹ تیار کرلیجئے۔

 

بادی اشیاء سے پرہیز کیجئے :

آپریشن کے بعد ڈاکٹر آپ کوکسی چیز کاپرہیز نہیں بتاتے لیکن پھر بھی بہتر ہے کہ آپ بادی اشیاء کاپرہیز کریں۔چاول ،دہی اورتیزمرچ مصالحوں کااستعمال کم ازکم ایک ہفتہ تک نہ کریں۔اگر آپ اپنی صحت اورباڈی شیپ کودوبارہ حاصل کرناچاہتی ہیں تواپنی غذامیں زنک اورمیگنیشیم پرمبنی غذاؤں کااستعمال ضرورکریں۔

 

قبض سے بچنے کی کوشش کیجئے :

آپریشن سے ڈلیوری کے بعد حتی الامکان کوشش ہونی چاہیئے کے ماں کوقبض کی شکایت نہ ہو ۔ عموماً آپریشن سے ڈلیوری ہونے کی صورت میں ڈاکٹرقبض کشاادویات ضرور دیتی ہیں ،لیکن اگر ڈاکٹر آپ کو اسپتال سےاسٹول پاس کروائے بغیر چھٹی دے دے تو آپ خود اس بات کومدنظر رکھیں۔اگر ڈلیوری کے بعد زیادہ وقت تک آپ کوقبض رہتاہے تو یہ بچہ دانی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتاہے۔

 

جنسی قوت بڑھانے والی غذائیں 

 

دیر تک بیٹھنے سے گریزکیجئے :

آپریشن کے بعد بلاکسی سبب دیر تک بیٹھنے سے گریز کریں اس عمل سے ٹانگوں میں درداوردوسری تکالیف ہوسکتی ہیں ۔بچہ کوبیٹھ کر ضرور فیڈ کروائیں ۔لیکن دیگر صورتوں میں جوکام آپ کھڑے ہوکر کرسکتی ہیں وہ کرلیں جیسے بچے کے چھوٹے موٹے کام وغیرہ۔کھڑے ہوکر اورچل پھر کر کام کرناآپریشن کے بعد بہتر رہتاہے۔اس طرح آپ کی باڈی آہستہ آہستہ اپنی روٹین پر واپس آنے لگتی ہے۔

 

ورزش کرنے کی عادت ڈالئے :

آپریشن سے ڈلیوری ہونے کایہ مقصد بالکل نہیں ہوتاکہ اب کچھ نہیں کیاجاسکتا ۔آپریشن سے ڈلیوری کے بعد ریکوری میں تھوڑا وقت ضرور لگتاہے اور ہر کسی کی جسمانی کیفیات الگ ہوتی ہیں اسی لئے صحت یابی کاوقت بھی سب کامختلف ہوتاہے۔ اپنی طبیعت دیکھتے ہوئے ایک ہفتے بعد آپ تھوڑی واک شروع کریں اورآپریشن کے چھ ہفتے بعد آپ ہلکی پھلکی ورزش کرسکتی ہیں لیکن اس سلسلے میں اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں،۔

 

ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کیجئے :

آپریشن سے ڈلیوری کے بعد ڈاکٹر آپکو میڈیسن اورسپلیمنٹ کاچارٹ بناکردیتی ہیں۔ڈاکٹر جو بھی میڈیسن اورسپلیمنٹ دے اسے وقت پر اورپابندی سے ضرورلیں۔ وہ ادویات زخموں کوجلد ٹھیک کرنے ،درد سے نجات اور مکمل صحت کے حصول کی جلد واپسی کے لئے دی جاتی ہیں۔

نوٹ :  اس متعلق اپنے معالج سے مشورہ ضرور لیجئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top