جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کشمیریوں سے وعدے کے پورے ہونے تک بھارت سے بات نہیں کریں گے : صدر مملکت

05 اگست, 2021 11:47

اسلام آباد : صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت کو وارننگ دیتے ہیں، کشمیریوں کو آزاد کرائیں گے، کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کے پورے ہونے تک بھارت سے بات نہیں کریں گے۔

صدر مملکت عارف علوی مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن جموں و کشمیر کے عوام نے بھارتی اقدامات کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا۔ پاکستان بھارتی اقدامات سے اتفاق نہیں کرتا۔ کشمیر پاکستان کا حصہ بننا تھا لیکن اصولوں کو پامال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج تک ہمارے بھائی بہنیں جانیں دے رہے ہیں۔ ہندوستان نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کی۔ ہندوستان نے ڈوگرہ راج کی ظلم و زیادتی جاری رکھے ہے۔ ہمارے کشمیری بھائیوں پر پیلٹ گنز برسائیں گئیں۔ کشمیری پیدا ہوتا ہے اور آزادی کی بات کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی فوجیں انتی بڑی تعداد میں افواج ظلم و زیادتی کی وجہ سے ہے۔ آزاد ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہم چین سے نہیں بیھٹیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ دنیا میں لڑا۔ کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے : وزیراعظم

صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ نے حق رائے دہی کا وعدہ کیا تھا۔ اقوام متحدہ وقت کے ساتھ ساتھ خاموشی ہونے لگی۔

پاکستان اور کشمیریوں نے اقوام متحدہ پر بھروسہ کیا لیکن اس تناعہ کو پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں مکمل آزادی دے رکھی ہے۔ کشمیر میں میڈیا اور عالمی مبصرین کے جانے پر آزادی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کو نہیں جانے دیتے۔ تاریخ گواہ ہے لوگ قربانیاں دیتے رہیں گے۔ بھارت کشمیر میں جو مظالم ڈھارہا ہے، ہم بھارت کو وارننگ دیتے ہیں، کشمیریوں کو آزاد کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں غربت ہے۔ ہم بار بار بات چیت کا کہتے رہے، اب کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کے پورے ہونے تک بھارت سے بات نہیں کریں گے۔ بھارت تین سو ستر اور پنتیس اے کو ختم کرے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جو خاندان قربانیاں دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچہ بچہ نعرہ لگاتا ہے کشمیر بنے گا پاکستان۔ ہمت باندھے رکھو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top