جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے، ڈاکوؤں کیساتھ نہیں بیٹھ سکتے: شیخ رشید

10 اپریل, 2022 16:08

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے، ہم چور، ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔

کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں شیخ رشید، فواد چودھری، حماد اظہر اور فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپیل کی ہے آج رات عشاء کے بعد احتجاج کیا جائے، شاہ محمود قریشی کو اپنا وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے، شہباز شریف کے کاغذات کو چیلنج کیا ہے، کور کمیٹی نے عمران خان کو کہا ہے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوجانا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات کے علاوہ موجودہ بحران کا کوئی حل نہیں، آج رات پارلیمانی کمیٹی میں استعفوں سے متعلق فیصلہ ہوگا، پارلیمانی کمیٹی میں مزید استعفے جمع کرکے آگے بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پی ٹی آئی مؤثر اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، کور کمیٹی

انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی سازش کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے، غیر ملکی سازش کے خلاف جدوجہد نہیں کی تو ملک سے ناانصافی ہوگی، اگلے چند ہفتے میں ہی نئے انتخابات کی طرف بڑھیں گے، شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراضات نہ مانے گئے تو استعفے دینگے، تمام لوگوں سے اپیل ہے باہر نکلیں۔

اس کے علاوہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم تمام ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے، ہم چور ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عمران خان کو ان چارجز پر نہیں ہٹایا گیا جو ان کے مخالفین پر ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں عمران خان کے قد کا کوئی لیڈر نہیں، پاکستان کے دیانتدار لیڈر کو بیرونی سازش سے نکالا گیا، کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ ہم نہیں بیٹھ سکتے، جس ملک کو قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا اسے پھر غلامی میں ڈال دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top