جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم نہ ٹوٹے لیکن اس کا انحصار ن لیگ کے روئیے پر ہے: قمر زمان کائرہ

13 اپریل, 2021 18:10

لاہور: قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کے ایک ایک لفظ پر عمل کررہے ہیں، رابطوں کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل نہیں دی گئی۔

رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سڑکوں پر ٹریفک جام پنجاب حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، حکومت نے بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا معاہدہ کیا ہے، آئی ایم ایف ڈیل کے نتیجے میں ایک اور بم گرنے والا ہے، آئی ایم ایف ڈیل کو مسترد کرتے ہیں۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، ہم نے آئی ایم ایف سے ڈیل کی لیکن تنخواہیں بڑھائیں، حکومت ٹیکس اہداف پورے نہیں کر پارہی۔ اسٹیٹ بینک آرڈیننس ملک کی مالی خود مختاری پر سمجھوتہ ہے، اسٹیٹ بینک آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی فیصلوں پر نظرثانی کرے، توقع نہیں تھی کہ وہ ’’باپ‘‘ کو ’’باپ‘‘ بنائیں گے : مولانا

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا 26 پوائنٹ پر مشتمل چارٹر لکھا گیا تھا، معاہدے پر تمام جماعتوں نے دستخط کیے تھے، طے ہوا تھا فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے، پی ڈی ایم کے ایکشن پلان کے ایک ایک لفظ پر عمل کررہے ہیں، رابطوں کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل نہیں دی گئی، چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم نہ ٹوٹے لیکن اس کا انحصار ن لیگ کے روئیے پر ہے۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی بدولت حکومت کو سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں جھٹکے لگے، احسن اقبال نے کہا کہ عدم اعتماد کیسے لائیں ہمارے پاس نمبرز نہیں ہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے بطور سینیٹر 172 ووٹ حاصل کیے، ہم سے مشورہ کیے بغیر اچانک پی ڈی ایم کی سربراہی میٹنگ رکھی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top