جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ کی سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری

03 اگست, 2022 12:38

واشنگٹن : پینٹاگون کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو میزائل ڈیفنس سسٹم دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے متحدہ عرب امارات کو ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) میزائل انٹرسیپٹرز اور سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز کی 5.3 بلین ڈالر کے الگ الگ معاہدوں میں ممکنہ فروخت کی منظوری دی ہے۔

ممکنہ معاہدوں کے تحت دونوں ممالک کے لیے اہم میزائل دفاعی نظام دوبارہ فراہم کیا جائے گا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منظوری کے باوجود، سودوں کے بارے میں امریکی کانگریس ذرائع اس بات کی نشاندہی نہیں کرتے کہ کسی معاہدے پر دستخط یا مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی جانب سے دنیا کے سب سے منفرد اور جدید دا لائن شہر کے ڈیزائن کا اعلان

اس میں یو اے ای اور سعودی عرب کے لیئے سپورٹ آلات، اسپیئرز اور تکنیکی مدد کی منظوری بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی سعودی عرب کو جارحانہ ہتھیار فروخت نہ کرنے کی پالیسی رہی ہے، جسے اب وہ ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top